لیسکوکی بجلی چوروں کے خلاف مہم،لاکھوں روپے جرمانہ وصول

لیسکوکی بجلی چوروں کے خلاف مہم،لاکھوں روپے جرمانہ وصول

  

لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایات کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں نادرن سرکل میں ایس ای عامر یاسین کی زیر نگرانی سب ڈویڑنز میں افطاری کے بعدسے لے کر سحری تک آپریشن کئے گئے۔ ایس ای نادرن عامر یاسین کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے ساندہ چوہان روڈ، گلشن راوی ایچ بلاک، نواں کوٹ رستم پارک، بند روڈ، ڈھولنوال، چوبرجی پارک، فیصل پارک، علی پارک، شاہدرہ، کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔جس دوران کل2381کنکشنز چیک کئے گئے۔ ان میں سے 72 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں پائی گئیں جن میں ڈائریکٹ سپلائی، ٹیمپرڈ، ریورس اور بوگس میٹر شامل تھے۔دوران آپریشن تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کر کے134,987یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -