چینی کمیشن،عثمان بزدار نے کاشتکاروں کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی،عظمیٰ بخاری

چینی کمیشن،عثمان بزدار نے کاشتکاروں کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی،عظمیٰ ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے چینی انکوائری کمیشن میں تمام ملبہ وفاقی کابینہ پر ڈال دیا ہے۔ای سی سی کے سربراہ وزیراعظم عمران خان ہیں۔عثمان بزدار نے کاشتکاروں کو ذمہ ٹھہرانے کی کوشش کی ہے۔بزدار صاحب پنجاب کا کاشتکار پہلے ہی آپ کی کسان دشمن زرعی پالیسی کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ہاشم جواں بخت نے خود اپنی شوگر ملز کو سبسڈی دے کربری الذمہ کیسے ہو سکتے ہیں۔

بزدار صاحب یہ تین ارب کی سبسڈی کا نہیں 100ارب کے ڈاکے کی تحقیقات ہورہی ہیں۔ جہانگیرترین،خسرو بختیار اور حکومتی اتحادیوں نے ملکر عوام کی جیبوں پر 100ارب کا ڈاکہ دالا ہے ۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کاعثمان بزدار کے چینی چوری انکوائری کمیشن میں پیش ہونے پر ردعمل میں کہاہاشم جواں اور عثمان بزدار نے ملکر چینی چوری کاپلان تیار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -