حکمرانوں نے ایک دوسرے کو زچ کرنے کے سوا کچھ نہ کیا،الطافشاہد

حکمرانوں نے ایک دوسرے کو زچ کرنے کے سوا کچھ نہ کیا،الطافشاہد

  

لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ایک دوسرے کوزچ کرنے کے سواکچھ نہیں کیا،انہیں عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے۔مرکزاورصوبوں کے حکمران یادرکھیں وہ ایک دوسرے کولتاڑنے اورپچھاڑنے سے کوروناکوہرانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ حکمرانوں کی ترجیحات عوام کی خواہشات اور ضروریات سے اس قدر مختلف کیوں ہیں۔ملک میں کورونا سے زیادہ قیادت کابحران اورفقدان ہے، چاروں صوبوں کے لوگ انفرادی واجتماعی بہتری کیلئے سیّدمصطفی کمال کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

  بیچارے عوام مسائل کے بوجھ تلے کس قدرپس رہے ہیں،حکمرانوں کوان پررحم کیوں نہیں آتا۔ کرونا وبا کے دوران حکمرانوں نے عوام کواحساس محرومی اوربدانتظامی کے سواکچھ نہیں دیا۔قرنطینہ مراکز کی تیاری کے نام پربدترین کرپشن کی گئی جبکہ اس قسم کے عارضی مراکز بنیادی ضروریات اورسہولیات سے محروم ہیں۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پی ایس پی کے چیئرمین سیّدمصطفی کمال پاکستانیت کی علمبردار ہیں۔ملک میں سنجیدہ،زیرک،انتھک اورتجربہ کار قیادت کاخلاء سیّدمصطفی کمال کے سواکوئی پرنہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے قیام واستحکام کامقصدچاروں صوبوں کے عوام سمیت اوورسیزپاکستانیوں کو سبزہلالی پرچم کے سایہ تلے متحدومستعد کرنا ہے۔سیّد مصطفی کمال واحد ویژنری قومی لیڈر اورپاکستان کودرپیش قومی بحرانوں سے نجات کی صلاحیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی دوسری سیاسی پارٹیوں کی طرح مفادات کے پیچھے دوڑنے والی نہیں بلکہ یہ ایک نظریاتی سیاست کی نرسری ہے،ہمارے قائدین افکار قائدؒ کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -