حکومت نے مساجد میں پابندیاں لگا کر اپنے عزائم واضح کر دیے،اشرف جلالی

حکومت نے مساجد میں پابندیاں لگا کر اپنے عزائم واضح کر دیے،اشرف جلالی

  

لاہور (پ ر) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کی آمد پر ”فضائل اعتکاف کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ حکومت نے مساجد میں پابندیاں لگا کر اور ماتمی جلوسوں کی اجازت دے کر اپنے عزائم واضح کر دئیے ہیں۔

آخری عشرے کی طاق راتوں، لیلۃ القدر، جمعہ اور عید کے اجتماعات سے پابندیاں اٹھائی جائیں۔ نماز باجماعت میں سوشل ڈسٹینس کے نام سے ڈالے گئے فتنے کو ختم کیا جائے۔ حکومت نے عوام الناس کو داتا دربار مسجد میں اعتکاف کی اجازت نہ دے کر لوگوں کو ایک روحانی کورس سے محروم کر دیا ہے۔ اسلام لوگوں کو مسجد کی طرف دعوت دیتا ہے اور مسجد سے مانوس کرتا ہے۔ جبکہ آج مسجد کو مقام آفت کے طور پر متعارف کرایا جارہا ہے۔نچلی سطح پر پولیس اہلکار ماہ صیام میں لوگوں کو بہت تنگ کر رہے ہیں۔ لوگوں کو یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ وہ دار الاسلام میں نہیں بلکہ دارالحرب میں رہتے ہیں۔ لوگوں کو گھروں میں اعتکاف کرنے کے فتوے دینے والے اکابرین امت کے اجماعی فیصلے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ مسنون اعتکاف صرف اور صرف مسجدِ جماعت میں ہی ہو سکتا ہے۔ لوگ مساجد میں اعتکاف پر لگائی گئی پابندی کومسترد کر دیں۔عبادت و ریاضت کے خصوصی مہینے میں بے جا پابندیوں کی وجہ سے حکومت خلق خدا کی آہوں کے نشانے پر ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -