ڈی جی ریسکیومستقلی کیس،فریقین کو جواب داخل کرانے کی مہلت

ڈی جی ریسکیومستقلی کیس،فریقین کو جواب داخل کرانے کی مہلت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر کو ریگولر کرنے کی طرف سے دائردرخواست پرپنجاب حکومت نے عدالت میں ڈاکٹررضوان نصیر کو ریگولر کرنے کی مخالفت کردی،جسٹس عائشہ اے ملک نے چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگرفریقین کو جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔درخواست گزار میں پنجاب حکومت اورایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت دیگر کوفریق بنایاگیاہے،درخواست گزار ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان کا موقف ہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006ء کے سیکشن 73 کے تحت ان کی تعیناتی ہوئی،27 جولائی 2006ء کو گریڈ 20 میں تعینات کیا گیا،فرض شناسی سے فرائض سرانجام دے رہا ہوں، طویل عرصے سے عارضی بنیادوں پر کام کر رہا ہوں، ریگولر نہ کر کے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیاہے،پنجاب حکومت کو ڈی جی ریسکیو کے عہدہ پرانہیں ریگولر کرنے کا حکم دیا جائے۔

ڈی جی ریسکیو

مزید :

صفحہ آخر -