پولیس انسپکٹر کی ترقی سے متعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت

پولیس انسپکٹر کی ترقی سے متعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن مقدمہ کے مدعی پولیس انسپکٹر رضوان قادرکو ڈی ایس پی کے عہدہ پرترقی نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پرلاء افسر کو عدالتی فیصلہ کا جائزہ لینے کے لئے آج تک مہلت دے دی جبکہ فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کرلیاہے۔درخواست گزار پولیس انسپکٹر رضوان قادر ہاشمی کے وکیل سید فرہاد علی شاہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار سنیئر پولیس انسپکٹر اور ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کا اہل ہے،سانحہ ماڈل ٹاون مقدمہ کا مدعی ہونے کے باعث اسے ڈی ایس ہی کے عہدہ پر ترقی نہیں دی جارہی جبکہ دیگرپولیس انسپکٹروں کو ترقی دی جاچکی ہے،درخواست گزار کو ڈی ایس ہی کے عہدے پر ترقی نہ دے کر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے،ان کے موکل کو ڈی ایس پی کے عہدہ ہر ترقی دینے کا حکم دیاجائے، وکیل نے محکمانہ ترقی کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا حوالہ بھی دیاجس پر سرکاری وکیل کی جانب سے عدالتی فیصلہ کا جائزہ لینے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید سماعت آج تک ملتوی کردی۔

ترقی

مزید :

صفحہ آخر -