افغانستان، شمالی شہر گردیز میں فوجی عدالت کا بار کار بم دھماکہ، 5افراد ہلاک

      افغانستان، شمالی شہر گردیز میں فوجی عدالت کا بار کار بم دھماکہ، 5افراد ...

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں امن معاہدے کے باوجود پر تشدد کارروائیاں جاری ہیں، گردیز میں بم دھماکے سے 5 افراد ہلاک، 14 زخمی ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق افغانستان کے شہر گردیز میں عدالت کے قریب دھماکا خیز مواد سے بھرے ٹرک کو دھماکے سے اڑادیا گیا جسکے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس کی ذمہ داری طالبان جنگجوؤں کی جانب سے قبول کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائیں کا کہنا تھا کہ گردیز شہر کے گنجان آباد علاقے میں فوجی عدالت کے قریب ایک کار بم دھماکا ہوا، جس میں درجنوں افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔طارق آرائیں نے اس حملے کی ذمہ داری طالبان اور کالعدم لشکر طیبہ کے اتحادی حقانی نیٹ ورک پر لگایا، تاہم یہ گروپ بہت کم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ گردیز شہر میں ہونے والے دھماکے میں دس افراد مارے گئے ہیں۔ اس دوران بہت سارے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

5ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -