شاہ کوٹ، سیاسی رہنما شیخ ذوالفقا ر اپنے بھائی اور ساتھی سمیت ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

    شاہ کوٹ، سیاسی رہنما شیخ ذوالفقا ر اپنے بھائی اور ساتھی سمیت ٹریفک حادثہ ...

  

شیخوپورہ، شاہ کوٹ(بیورو رپورٹ نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مقامی تاجر شیخ محمد ذوالفقار اپنے حقیقی بھائی شیخ یاسررضوی اور ساتھی محمد شعیب رضوی کے ہمراہ ٹریفک کے ایک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ المناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہر بھر کی مارکیٹیں بند کر دی گئیں اور پارٹی کارکنوں سمیت سینکڑوں افراد ان کے گھر کے باہر جمع ہو گئے۔ لواحقین کی آہ و پکار نے پورے شہر کی فضا کو سوگوار بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مقامی تاجر شیخ محمد ذوالفقار اپنے حقیقی بھائی شیخ یاسررضوی اور ساتھی محمد شعیب رضوی کے ہمراہ صبح سحری کے بعد گاڑی میں سوار ہو کر لاہور جا رہے تھے کہ راستے میں کچی کوٹھی کے قریب گاڑی پر قابو نہ بے قابو ہونے پر قلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک کے کنارے درخت اور بجلی کے پول سے جا ٹکرائی جس کے باعث تینوں شیخ محمد ذوالفقار، اس کا بھائی شیخ یاسر رضوی اور ساتھی محمد شعیب رضوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ شہروز،شناور اور ولید شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے بعد شیخوپورہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔مرحومین کو لاری اڈہ والے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں مقامی ایم پی اے میاں محمد عاطف،چوہدری ارشد ساہی،چوہدری نعیم اقبال بندیشہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

شیخ ذوالفقار

مزید :

صفحہ آخر -