حکومت کورونا سے جاں بحق میتوں کو وطن لانے کیلئے انتظامات کررہی ہے، زلفی بخاری

  حکومت کورونا سے جاں بحق میتوں کو وطن لانے کیلئے انتظامات کررہی ہے، زلفی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیرون ملک کورونا سے جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان لانے کی اجازت دے دی اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی ہدایت پرسول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں میت منتقلی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایس او پیز پرعملدرآمد لازمی قرار دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق میت کی فضائی منتقلی کیلئے سیل کردہ تابوت لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور میت کی منتقلی پر مامور متعلقہ عملے کیلئے ڈس انفیکشن سمیت حفاظتی اقدامات بھی لازم ہوں گے۔متعلقہ عملے کو حفاظتی سوٹ، ماسک، گلوز، عینک اور فیس شیلڈ پہننا بھی ضروری ہوگا۔نوٹیفکیشن کے تحت بیرون ملک سے میت مسافر طیارے کے کارگو یا کارگو طیارے میں لائی جاسکے گی اور میت کو پاکستان لانے سے پہلے ائیرلائن سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 48 گھنٹے پہلے آگاہ کرے گی۔اس حوالے سی اے اے نے تمام ائیرلائنز، چارٹر فضائی کمپنیوں اورگراؤنڈ ہینڈلنگ اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث انتقال کر جانے والوں کی میتوں کو پاکستان نہ لانے کی وجہ عالمی سطح پر ائیرپورٹس کی بندش ہے لیکن میتوں کو پاکستان لانے کیلئے انتظامات شروع کر رہے ہیں۔
زلفی بخاری

مزید :

صفحہ آخر -