سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاری مزید 36ارب بٹھ گئی

      سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاری مزید 36ارب بٹھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا،اور کے ایس ای 100 انڈیکس 100 پوائنٹس کے اضافے سے 33800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 35ارب92کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا،تیزی کے 53.40فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔سٹاک مارکیٹ میں کا ر و با ر کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب رہا،فوڈز،سیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 33997.29 پوا ئنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا،تاہم کاروبار کے اختتا م تک انڈیکس اس طرح کو برقرار نہ رکھا سکا، مگر کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہوئی۔سٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 111.86پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 33693.04پوائنٹس سے بڑھ کر 33804.90پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 21.85پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 14796.73پوائنٹس سے بڑھ کر 14818.58پوائنٹس پر جا پہنچا، ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23884.77 پوائنٹس سے بڑھ کر 24019.98پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 35ارب92کروڑ15لاکھ41ہزار 533 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 63کھرب45ارب 37کروڑ24لاکھ 4ہزار814روپے سے بڑھ کر 63کھرب81ارب 29کروڑ39لاکھ 46ہزار 347روپے ہو گیا۔جمعرات کو 6ارب روپے مالیت کے 24کروڑ2لاکھ8ہزار حصص کے سودے ہوئے۔سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 352کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 188کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،147میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
سٹاک مارکیٹ

کراچی (اکنامک رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جس کے باعث ڈالر کی قدر161روپے سے گھٹ کر160روپے کی سطح پر آ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.80روپے سے کم ہو کر160.10روپے اور قیمت فروخت161روپے سے کم ہو کر160.30روپے ہو گئی، اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید160.50روپے سے گھٹ کر160روپے اور قیمت فروخت161روپے سے گھٹ کر160.50روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید171.30روپے اور قیمت فروخت173.30روپے پر بدستور برقرار رہی،تاہم1روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 197.50روپے سے کم ہو کر196.50روپے اور قیمت فروخت199.50روپے سے کم ہو کر198.50روپے ہو گئی۔
ڈالر سستا

مزید :

صفحہ آخر -