کورونا کیسز میں اضافے کا تعلق لاک ڈاوَن میں نرمی سے نہیں، ظفر مرزا

  کورونا کیسز میں اضافے کا تعلق لاک ڈاوَن میں نرمی سے نہیں، ظفر مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اس وقت کورونا کیسز میں اضافے کا تعلق لاک ڈاوَن میں نرمی سے نہیں ہے۔ایک انٹرویومیں معاون خصوصی نے کہاکہ لاک ڈاوَن میں نرمی کے اثرات کچھ دن بعد سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرایس اوپیز پرعملدرآمد نہیں ہوا تو فیصلوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ابھی جو کیسز سامنے آ رہے ہیں اس کی توقع کی جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور وفاق کو اس بات پر سختی کرنی پڑی گی کہ جتنے بھی کاروبار کھلیں ہیں وہاں ایس او پیز پر عمل درآمد کرائیں اور عمل نہ کرنے والوں کو سزائیں دیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کیسز میں مزید اضافہ ہوا تو دوبارہ لاک ڈاؤن کر سکتے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر قریب سے معائنہ کر رہے ہیں، ہم لاک ڈاون کے بھی متحمل نہیں ہو سکتے لہذا اسمارٹ لاک ڈاون کی طرف جا سکتے ہیں۔
ظفر مرزا

مزید :

صفحہ آخر -