لوکل گورنمنٹ کمیشن نے مئیر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کو معطل کرنے کی سفارش کردی

    لوکل گورنمنٹ کمیشن نے مئیر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کو معطل کرنے کی ...

  

اسلام آباد(این این آئی)لوکل گورنمنٹ کمیشن نے مئیر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کو معطل کرنے کی سفارش کردی۔ جمعرات کو لوکل گورنمنٹ کمیشن کا علی نواز اعوان کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا،مئیر کیخلاف انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈہ میں چار کروڑ کی کرپشن کاریفرنس چیف میٹروپولیٹین آفیسر سیدہ شفق ہاشمی نے پیش کیا۔چیئرمین علی نواز اعوان نے کمیشن کی ارکان کی ووٹنگ کے بعد مئیر کی معطلی کی وزارت داخلہ کو سفارش کردی۔ڈی ایم اے میں اشتہاراتی بورڈز کی ٹیکس وصولی میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن پر مبنی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پر تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کر دی گئی

لوکل گورنمنٹ

مزید :

صفحہ آخر -