رواں مالی سال کے ترقیاتی پلان اہداف حاصل نہ کیے جا سکے

  رواں مالی سال کے ترقیاتی پلان اہداف حاصل نہ کیے جا سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی پلان اہداف حاصل نہ کیا جا سکا، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے اقتصادی سروے کے اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے ایگریکلچر، لارج مینوفیکچرر، برآمدات و دیگر شعبوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، روا ں مالی سال کے دوران لارج مینوفیکچرر 3.03 فیصد میں تنزلی دیکھی گئی۔دستاویز کے مطابق چاول کی پیداوار 0.12 فیصد کمی دیکھی گئی، چا ول کی مجموعی پیداوار 72 لاکھ 60 ہزار ٹن رہنے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال کپاس کی پیداوار میں 4.14 فیصد کمی دیکھی گئی، کپاس کی پید ا وار 94 لاکھ 53 ہزار گانٹھ تک محدود ہو گئی۔مکئی کی پیداوار میں ایک سال کے دوران 3.11 فیصد تنزلی دیکھی گئی، مکئی کی پیداوار 68 لاکھ ٹن سے کم ہو کر 66 لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے، آلو کی پیداور 9.6 فیصد کمی کیساتھ 44 لاکھ ٹن رہی، گندم کی پیداوار میں 2.27 فیصد کا اضا فہ د یکھا گیا، گندم کی پیداوار 2 کروڑ 49 لاکھ میٹرک ٹن رہنے کا امکان ہے۔ گندم کی 2 کروڑ 70 لاکھ ٹن پیداوار کا ہدف حاصل نہ ہوسکے گا۔ گنے کی پیداوار میں صرف 0.75 فیصد اضافہ دیکھا گیا، پیداوار 6 کروڑ 76 لاکھ میٹرک ٹن رہنے کا امکان ہے، پیاز کی پیداوار 6 فیصد اضا فہ کیساتھ 22 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی، گزشتہ مالی سال کے دوران سال پیاز 20 لاکھ 76 ہزار ٹن تھی، برآمدات میں 4 فیصد اور د ر آ مدات میں 16.5 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ترقیاتی پلان اہداف

مزید :

صفحہ آخر -