وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی بھی کورونامیں مبتلا، خودکو قرنطینہ کرلیا

  وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی بھی کورونامیں مبتلا، خودکو قرنطینہ کرلیا

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں، انہوں نے وباء میں مبتلا ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جو میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جلد صحتیابی کیلئے دعاگو رہے۔ میں ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطا بق قرنطینہ میں ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ صحتیابی کی جانب گامزن ہوں۔خیال رہے اس سے قبل بھی متعدد سیاستدان اور اہم شخصیات کو ر و نا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی، فیصل ایدھی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور دیگر شامل ہیں۔

ظہور بلیدی

مزید :

صفحہ آخر -