کٹھن وقت میں وفاقی حکومت تما م صوبوں کی ضروریات کا خیال رکھے،ناصر حسین شاہ

کٹھن وقت میں وفاقی حکومت تما م صوبوں کی ضروریات کا خیال رکھے،ناصر حسین شاہ

  

کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات، بلدیات، جنگلات وجنگلی حیات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اس کٹھن وقت میں وفاقی حکومت کا فرض ہے کہ وہ تما م صوبوں کی ضروریات کا خیال رکھے اور ان کو ریلیف فراہم کرے انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرادی نے بھی وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ صوبوں کو ریلیف فراہم کرے۔کیونکہ وفاقی حکومت کو آئی ایم ایف اور G-20ممالک نے مالیاتی ریلیف دیا ہے اب اس صورتحا ل میں وفاقی حکومت کے پاس مالیاتی ریلیف موجود ہے اس لئے ان کو لوگوں کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ اس وقت پوری دنیا میں کاراوبار ختم ہور ہے ہیں اور فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ ہے اس وقت سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ ہم عوام کو کیا کیا سہولت فراہم کریں اور ان کے کھانے کا بندوبست کیسے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے زراعت پیکیج کا ا علان تو کردیا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا۔

ناصر حسین شاہ

مزید :

صفحہ آخر -