سپریم کورٹ، خورشید شاہ کی درخواست ضمانت تین رکنی بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت

        سپریم کورٹ، خورشید شاہ کی درخواست ضمانت تین رکنی بنچ کے سامنے مقرر ...

  

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مقدمہ تین رکنی بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد سے پیش ہوئے۔ جسٹس مقبول باقر نے کہاکہ ہائی کورٹ فیصلے کیخلاف اپیل تین رکنی بنچ ہی سن سکتا ہے۔خورشید شاہ کے وکیل رضا ربانی نے مقدمہ جلد دوبارہ مقرر کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس مقبول باقر نے کہاکہ تین رکنی بنچ کی دستیابی پر کیس مقرر ہوجائے گا۔

خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -