پی آئی اے کا یورپ کیلئے مزید پروازوں کا اعلان، علامتیں لانے کا سلسلہ جاری

    پی آئی اے کا یورپ کیلئے مزید پروازوں کا اعلان، علامتیں لانے کا سلسلہ جاری

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)پی آئی اے نے یورپ کیلئے مزید امدادی پروازوں کا اعلان کر دیاہے،اسلام آباد سے بارسلونا کیلئے پرواز 17 مئی کو روانہ ہوگی،ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے فرینکفرٹ کیلئے پرواز 19 مئی جبکہ اسلام آباد سے میلان کیلئے پرواز 22 مئی کو روانہ ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے مسافروں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے امدادی پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے۔کورونا وبا میں بھی پی آئی اے اپنا سماجی کردار نبھاتے ہوئے بیرون ملک وفات پا جانیوالے ہم وطنوں کی میتیوں کو پاکستان واپس پہنچانے کا فرض ادا کر رہی ہے۔پی آئی اے دنیا کی واحد ائر لائن ہے جو دنیا بھر سے اپنی پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کی میتیوں کی منتقلی کی خدمات مفت سرانجام دیتی ہے،سپین میں کورونا وبا کی وجہ سے وفات پا جانیوالے تین افراد کی میتیں آج پی آئی اے کی پرواز سے لاہور پہنچیں،بارسلونا سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 8770 کے ذریعے لا ہو ر ائر پورٹ پر میتیوں کوکورونا کیلئے وضع اصولوں کے مطابق ماہرانہ انداز میں ہینڈل کیا گیا،پی آئی اے کے سٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی اور کارگو ٹرمینل مینیجر سرمد حسین نے میتیوں کو اپنی نگرانی میں لواحقین کے حوالے کیا،کورونا وبا کے دوران پی آئی اے کی امدادی پروازوں کی ہینڈلنگ کورونا کیلئے وضع کردہ اصولوں کے مطابق کی جارہی ہے،پی آئی اے کارکنان جوانمردی کیساتھ پروازوں کی ہینڈلنگ کیلئے خدمات سر انجام سے رہے ہیں۔

پی آئی اے اعلان

مزید :

صفحہ آخر -