معیاری تعلیم کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت: صدر عارف علوی

        معیاری تعلیم کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت: صدر عارف علوی

  

اسلام آباد (این این آئی)صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کو روبا سے لاحق چیلنجوں کے پیش نظر معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے۔ ٹیکسٹائل کی صنعت اور برآمدات کے شعبے کو فروغ دینے میں یونیورسٹی کا نمایاں کردار ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین کی جانب سے معیاری تعلیم کی جامع پریزنٹیشن دی گئی،صدرعارف علوی نے این ٹی یو کو ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ویلیو ایڈیشن میں مدد دینے کے لئے کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے تعلیم یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت کی تیاری میں این ٹی یو کے کردار کی تعریف کی۔

صدرعارف علوی

مزید :

صفحہ آخر -