ملک سخت ترین لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا،شہبازگل

  ملک سخت ترین لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا،شہبازگل

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک سخت ترین لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیر اعظم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں احتیاط کرنی ہے۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں غربت زیادہ ہے جس کی وجہ سے طویل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، سخت ترین لاک ڈان مسئلے کا حل نہیں ہے کیونکہ بعض ممالک میں سخت ترین پابندیوں کے باوجود کورونا نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقہ بہت زیادہ پریشان ہے، وزیر اعظم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں احتیاط کرنی ہے۔

شہبازگل

مزید :

صفحہ آخر -