سعودی فرما رواکی جانب سے امدادی سامان کی مرحلہ وار تقسیم مکمل

    سعودی فرما رواکی جانب سے امدادی سامان کی مرحلہ وار تقسیم مکمل

  

راولپنڈی(آن لائن)سعودی فرما رواشاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے امداد کے مستحق افراد میں 16کروڑ 61 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی تقسیم کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا،پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے معاشی مسائل کا شکار پاکستان کے عوام کی مدد کیلئے سعودی عرب ان کے شانہ بشانہ ہے اورکھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل راشن بیگز گورنر پنجاب چوہدری سرور، حکومت پنجاب، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے تعاون سے لوگوں کے گھروں تک پہنچائے گئے ہیں۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ اہل پاکستان کیلئے سعودی حکومت کا امددی پیکج قابل ستائش ہے۔ اسلام آباد میں شاہ سلمان کے فلاحی ادارے کے ترجمان کے مطابق پانچ ٹیموں پر مشتمل اراکین نے راشن کی تقسیم کے امور کی نگرانی کی اور صوبائی وزراء اور حکومت پنجاب کے نمائندوں اور انتظامیہ کی موجود گی میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں گھر گھر جاکر راشن بیگ تقسیم کئے گئے، راشن بیگ 10 کلو آٹا، پانچ کلو چینی، پانچ کلو چاول، پانچ لیٹر کنگ آئل، دو کلو خشک دودھ آدھا کلو چائے کی پتی، ایک کلو جوس پاوڈراور دو کلو کھجوریں شامل تھیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ سعودی فرما روا شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے جار ی کئے گئے راشن پیکج سے پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے ہیں۔ شاہ سلمان کے فلاحی ادارے کی طرف سے ماہ صیام کے موقع پر اور بلخصو ص کورونا سے متاثرہ غریب افراد میں راشن کی تقسیم سے اس وقت گھر وں تک محدود رہ کر مالی آمدنی سے محروم افراد کی امداد اور راشن کی شفاف انداز میں تقسیم یقینی بنانے کیلئے ادارے کے نمائندے نے خود گھر گھر جاکر راشن تقسیم کیا۔

سعودی راشن تقسیم

مزید :

صفحہ آخر -