کورونا ایس او پیزکے باوجودہزاروں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے

کورونا ایس او پیزکے باوجودہزاروں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی ہزاروں فرزندان اسلام مساجد میں اعتکاف بیٹھ گئے ہیں۔اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ٹھہر جانے اور خود کو روک لینے کے ہیں۔20ویں روزے کو مغرب کی اذان کے بعد رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کا آغاز ہو جاتا ہے اور اس عشرے کے آغاز سے قبل ہی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھ جاتے ہیں تاکہ دنیا سے الگ تھلگ ہوکرعبادت میں مشغول ہو سکیں۔رواں سال کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایس او پیز کی وجہ سے معتکفین کی تعداد میں نسبتا کمی واقع ہوئی ہے۔مساجد کی جانب سے اس سلسلے میں خصوصی احتیاطی تدابیر جاری کی گئی ہیں جس کی وجہ سے گزرے سالوں کے مقابلے میں نسبتا کم تعداد میں لوگوں کو مساجد میں اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے۔
اعتکاف

مزید :

صفحہ آخر -