کوروناایس اوپی پرعمل نہ کراناقابل تشویش، طبی ماہرین

  کوروناایس اوپی پرعمل نہ کراناقابل تشویش، طبی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے لاک ڈاؤن میں منصوبہ بندی کے بغیر سہولت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اورعوام کورونا کے باعث بدترین حالات کیلئے تیار رہیں۔پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ بے ہنگم ہجوم اورایس اوپی پرعمل نہ کراناقابل تشویش ہے، ہیلتھ کیئرسسٹم کمزوراورحکومت کی عدم توجہ کاشکارہے، کوروناانفکیشن سے ہماراہیلتھ سسٹم تباہ ہونے کاامکان ہے، حکومت اورعوام کوروناکے باعث بدترین حالات کیلئے تیار رہیں۔گزشتہ روز کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا خبردار کیا تھا کہ عیدتک کیسز بڑھیں گے۔وائس چانسلر ڈاکٹرجاوید اکرم کا کہنا تھا کہ عید تک کیسزمیں ریکارڈ اضافہ ہو سکتا ہے اور دوبارہ سخت لاک ڈان کی طرف جانا پڑ سکتا ہے اور اپیل کی حکومت ایس او پیزپرعمل کرائے۔وائس چیئرمین ایڈوائزری گروپ اسداسلم نے کہا تھا کہ لاک ڈان کھلنے سے کیسز بڑھ گئے، کوروناعلامات کی ساتھ گھرپررہنے،ٹیسٹ نہ کرانے سے اموات بڑھیں، بازارکھلنے سے کوروناکی منتقلی کاعمل بڑھ گیا، مارکیٹوں اور دکانوں کو دن میں دو بار کلوری نیٹ کیا جائے۔
طبی ماہرین

مزید :

صفحہ آخر -