شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی، محمد زبیر

شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی، محمد زبیر

  

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر محمد زبیر نے کا کہا ہے شہزاد اکبر کی طرف سے شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں،نیب یا حکومت کے پاس اگر ان کے خلاف ثبوت ہیں تو ریفرنس دائر کریں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر ہر پریس کانفرنس میں دستاویزات لہرا کر کہتے ہیں شہباز شریف اس بار نہیں بچ سکتے لیکن عدالتوں میں جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو وہاں پیش کرنے کو کچھ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا شہزاد اکبر کا اس طرح پریس کانفرنس کرنا قانونی اور جمہوری تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ثبوت ہیں تو ریفرنس دائر کریں اورشہباز شریف کو سزا دلوائیں۔

محمد زبیر

مزید :

صفحہ آخر -