کراچی،جناح ہسپتال میں کورونا کے مریض کا انتقال لاش کیلئے لواحقین کی ہنگامہ آرائی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جناح ہسپتال کراچی میں مبینہ طور پر کورونا وائرس کا مریض انتقال کرگیا جس کے بعد لواحقین کی جانب سے کورونا وارڈ میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ذرائع کے مطابق جناحہسپتال کے کورونا وارڈ نمبر 23 میں کورونا کے مریض کے انتقال کے بعد لاش لواحقین کے حوالے نہ کرنے پر ہنگامہ آرائی ہوئی۔ جناح ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ 20 سے زائد افراد نے وارڈ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور عملے پر تشدد کیا۔ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ہنگامہ آرائی پر پولیس اور رینجرز کو طلب کیا گیا جس نے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ہنگامہ آرائی