ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 74 کروڑ ڈالر رہ گئے، اسٹیٹ بنک

  ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 74 کروڑ ڈالر رہ گئے، اسٹیٹ بنک

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ملکی زر مباردلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے بھی کم ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 8 مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں 1کروڑ ڈالرکم ہوکر 18.74 ارب ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 5.87 کروڑ ڈالر کم ہوکر 12.27 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.81 کروڑ ڈالر اضافے سے6.47 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بنک

مزید :

صفحہ اول -