فردوس عاشق اہل نہیں تھیں، لابنگ سے وزارت حاصل کی، فواد چوہدری

    فردوس عاشق اہل نہیں تھیں، لابنگ سے وزارت حاصل کی، فواد چوہدری

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے لابنگ کے ذریعے وزارت حاصل کی تھی اور وہ اس وزارت کی اہل نہیں تھیں۔ ایک انٹرویومیں انکامزید کہنا تھا فردوس عاشق اعوان کو بہت پہلے ہٹا دینا چاہیے تھا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے لابنگ کے ذریعے وزارت تو حاصل کر لی تھی پروہ اسے چلا نہیں سکیں جس کا پی ٹی آئی سمیت وزیراعظم آفس کو بہت نقصان ہوا۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں عاصم سلیم باجوہ کی شمولیت سے و ز یرا طلا عا ت شبلی فرازکو بڑی مدد ملے گی کیونکہ عاصم سلیم باجوہ کومیڈیا کے حوالے سے سارے کام آتے ہیں۔وفاقی وزیرسے جب کورونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن کے متعلق پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ دوا سازکمپنیوں کے مطابق اگلے سال ستمبرسے پہلے ویکسین کی تیاری ممکن نہیں توڈیڑھ سال ملک بند نہیں کیا جاسکتا،اسی لیے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے اورنرمی سے متعلق فیصلے صوبوں اورماہرین کی مشاورت سے روزکیے جاتے ہیں۔ پاکستان کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے حفاظتی کٹس برآمد کرنے جا رہا ہے۔ پاکستان ایک سال میں میڈیکل کے شعبے میں اتنا خود کفیل ہوجائے گا کہ ونٹی لیٹرز سمیت دیگر میڈیکل ڈیوائسزبرآمد کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے اور اب حفاظتی کٹس اورہینڈ سینی ٹائزر میں اتنے خود کفیل ہوچکے ہیں کہ کابینہ نے برآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔وینٹی لیٹرزسے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک سال کے اندر وینٹی لیٹرزبرآمد کرنے کا اہل ہوگا، وینٹی لیٹرز کے 58 ڈیزائین موصول ہوئے جس میں سے 13 شارٹ لسٹ کیے گئے اور اب سات ڈیزائنز لائسنسنگ کے مرحلے میں ہیں۔

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -