پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم، وزارت انسانی حقوق

  پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم، وزارت انسانی حقوق

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت انسانی حقوق نے کہا ہے کہ پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے،،ترجمان کیمطابق بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے نیشنل چائیلڈ پروٹیکشن یونٹ اور بارہ چائیلڈ پروٹیکشن کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہیلپ لائن 1099 بھی کام کر رہی ہے جبکہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے خلاف آگاہی کے لئے سکولوں کو شامل کیا گیا، بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے تاریخی قانون سازی کی گئی ان میں کرمنل لاء (دوسری ترمیم) ایکٹ 2012، آئی سی -ٹی چائیلڈ پروٹیکشن ایکٹ،۸۱۰۲، جوینائیل جسٹس سسٹم ایکٹ،2018، زینب الرٹ ریسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ 2020 اور پروہیبیشن آف کارپورل پنشمنٹ بل 2019شامل ہیں.ترجمان کا کہنا ہے کہ بچوں کے حقوق کے سلسلے میں کئی آگاہی مھم منعقد کی گئی جن میں چائیلڈ ابیوز، چائیلڈ لیبر، چائیلڈ پروٹیکشن، ینگ اچیورز اور رائٹس آف گرل چائیلڈ شامل ہیں.وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے بچوں کے حقوق سے متعلق کئی شکایات اور کیسز پر قانونی کاروائی کے لئے ایکشن لیاجن میں فرشتہ کیس، تلہ گنگ میں پرائیویٹ سکول میں استاد کا بچے پر تشدد، یوحنا آباد سے بچے کی گمشدگی کا کیس، یوٹیوب پر مدرسے کے استاد کا بچی کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو اور بچی کے ساتھ بھائیوں کا گینگ ریپ جیسے کیسز شامل ہیں۔

انسانی حقوق

مزید :

صفحہ اول -