پنجاب میں حقیقی ترقی کا آغاز ہم نے کیا، بہت کچھ کر دکے دکھائیں گے: عثمان بزدار
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں عوام کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سنگ بنیاد رکھا- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ایس ایف ایم کے بی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی-وزیراعلیٰ نے اینٹ لگا کر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اورچاروں صوبوں کے عوام کیلئے ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبے کی تعمیر کا آغازکیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کیلئے جدید ترین بس ٹرمینل کے منصوبے اور قدیمی پل ڈاٹ /سنگم چوک کی تعمیر وتوسیع اور بیوٹیفکیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں متعدد میگاپراجیکٹس کی تختیوں کی نقاب کشائی کی-وزیراعلیٰ عثمان بزذار نے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں زرخیز زمینوں کو دریائے سندھ کے کٹاؤسے بچانے کیلئے تین سپر سٹرکچر بندکے منصوبے کاآغاز کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان میں 100بستروں کے سوشل سکیورٹی ہسپتال کے منصوبے کا بھی آغاز کیا-وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کیلئے بی ایس ایل تھری لیب پراجیکٹ کا افتتاح کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تحصیل کوہ سلیمان اورتونسہ کی بستیوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے میپکو کو 26کروڑ 70لاکھ روپے کا چیک دیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جناح فیملی پارک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیا درکھا -وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میں لنگر خانے کے منصوبے کا بھی باقاعدہ آغاز کیا -وزیراعلیٰ نے کشمیر پارک کی بحالی اور تعمیرنو کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کاسنگ بنیاد رکھنے میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 200بستروں پر مشتمل کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ پر مجموعی طور پر 4ارب 28کروڑ روپے لاگت آئے گی-سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا پہلا فیز 3 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔پہلے فیز میں 44کنال اراضی پر 8میڈیکل شعبے، کیفے ٹیریا، مسجداور سٹور بنائے جائیں گے -پہلے مرحلے میں 100بستروں پر مشتمل ہسپتال کو فنکشنل کیاجائے گا-سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا پہلا فیز 2سال میں مکمل کیا جائے گا-سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام سے چاروں صوبوں کے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کیلئے جدید ترین بس ٹرمینل کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے سے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ماڈرن انٹرسٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان ہی نہیں بلکہ دیگر شہروں کے مسافر بھی مستفید ہوں گے۔ماڈرن انٹرسٹی ٹرمینل بننے سے ٹریفک میں رکاوٹ کا 15سالہ مسئلہ حل ہو گا۔ ڈیرہ غازی خان کے بس ٹرمینل میں مسافروں کے لئے جدید ترین عمارت بنائی جائے گی۔ کمشنرڈیرہ غازی خان ڈویژن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو منصوبے کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی گئی- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے قدیمی پل ڈاٹ /سنگم چوک کی تعمیر وتوسیع اور بیوٹیفکیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر طویل پل ڈاٹ /سنگم چوک کی کشادگی سے مقامی اوردوسرے شہروں سے آنیوالے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے اوراس منصوبے کی بیوٹیفکیشن اورتعمیر و توسیع سے ڈیرہ غازی میں ٹریفک کے اژدہام کا 10سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔پل ڈاٹ /سنگم چوک کی تعمیرو توسیع کے منصوبے سے سندھ اوربلوچستان کی ٹریفک کی آمدو رفت میں آسانی ہوگی۔بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدارکمشنر آفس ڈیرہ غازی خان پہنچے تو کمشنرساجد ظفر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاخیر مقدم کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر آفس میں ڈیرہ غازی خان کیلئے میگاپراجیکٹس کی تختیوں کی نقاب کشائی کی اور زرخیز زمینوں کو دریائے سندھ کے کٹاؤسے بچانے کیلئے تین سپر سٹرکچر بندکے منصوبے کاآغاز کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ سپرسٹرکچر بند بننے سے موضع بیت عالم،کوٹ والا،چک رامن،گجانی اوردیگرمتعدد آبادیاں سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہے گی۔دریائے سندھ کے دائیں کنارے پر سپرسٹرکچر بننے سے انسانی جانوں،لائیوسٹاک اورفصلوں کوسیلابی پانی سے محفوظ رکھا جاسکے گا۔2010کے سیلاب کے بعد دریائے سندھ کے دائیں کنارے پر سیلابی پانی کے کٹاؤکے باعث ملحقہ بستیاں ہمہ وقت خطرے کا سامنا کررہی تھیں۔سپر سٹرکچر بند بننے سے ملحقہ نہروں کے ٹوٹنے کاخطرہ بھی کم ہوگا۔ ایریگیشن ماہرین کی سفارشات پر گجانی اسکیپ کے ساتھ”انورٹڈ ہاکی ٹائپ بند“ بنایا جائے گا۔بیت عالم روڈ اورکوٹ والا روڈ کے ساتھ جے ہیڈ ٹائپ سپر بنائے جائیں گے۔کمشنر ڈی جی خان اورچیف انجینئرنگ ایریگیشن نے وزیراعلیٰ کو پراجیکٹ کی جزئیات سے آگاہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان میں 100بستروں کے سوشل سکیورٹی ہسپتال کے منصوبے کا بھی آغازکیا۔وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کیلئے بی ایس ایل تھری لیب پراجیکٹ کا افتتاح کیا-بی ایس ایل تھری لیب میں بائیو سیفٹی کیبنٹ، آئی واش سٹیشن، ٹی آر ایس مشین، ڈیڈ ائیر باکس، مائیکرو اینڈ ریفریجریٹر سینٹری فیوج اور دیگر جدید طبی آلات میسر ہوں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تحصیل کوہ سلیمان اورتونسہ کی بستیوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے میپکو کو 26کروڑ 70لاکھ روپے کا چیک دیا-وزیراعلیٰ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کو ڈیرہ غازی خان کے کمشنر آفس میں حکومت پنجاب کی طرف سے چیک دیا اور کہاکہ تمن بزدار،تمن قیصرانی،تمن کھوسہ،تمن لغاری سمیت دیگر بستیوں میں بھی بجلی فراہم کی جائے گی-کوہ سلیمان کی پہاڑیوں میں تاریکی کا خاتمہ ہوگااورترقی کے روشن سفر کا آغاز ہوگا-جدید دور میں صدیوں سے بجلی سے محروم قبائلیوں کے گھرپہلی بار روشن ہوں گے-تحصیل کوہ سلیمان اورتونسہ میں الیکٹرک سٹی پراجیکٹس سے ہزاروں شہری مستفیدہوں گے۔کوہ سلیمان میں بجلی کی روشنی آگئی،علم کے دیئے بھی جلائیں گے۔چراغ جلاتے رہیں گے اورمحروم عوام کی زندگی میں تبدیلیاں لاتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جناح فیملی پارک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیا درکھا -وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میں لنگر خانے کے منصوبے کا بھی باقاعدہ آغاز کیا -وزیراعلیٰ نے کشمیر پارک کی بحالی اور تعمیرنو کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا -وزیر مملکت زرتاج گل، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، مشیر حنیف پتافی،اراکین اسمبلی،سابق رکن اسمبلی مینا لغاری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن طاہر خورشید، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سی ای اوانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن،آر پی او اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے -وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے وہوا میں تعمیر و ترقی کے تاریخی پیکیج کا اعلان کردیاہے-وہوا میں 15محکموں کے زیر اہتمام 47 چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے وہوا میں کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا-وہوا آر ایچ سی کو ٹی ایچ کیو،2بنیادی مراکز صحت اور ایک سول ڈسپنسری کو بھی اپ گریڈکیا جائے گا- چرکن میں نئی سول ڈسپنسری بنائی جائے گی-محکمہ آبپاشی وہوا میں 3ترقیاتی منصوبے شروع کرے گا-شہر میں ہینڈ ی کرافٹ ڈویلپمنٹ سنٹر بنایا جائے گا-وہوا اور کوٹ قیصرانی میں فیملی پارک بنیں گے- پھگلی،پاجل اورکوہ سلیمان کے دیگر ملحقہ دیہات کو بجلی ملے گی -وہوا میرا دوسرا گھر ہے،تعمیر وترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا-وہوا میں محکمہ تعمیرات ومواصلات 10سڑکو ں کی تعمیر ومرمت کرے گا -وہوا شہر کی داخلی سڑکیں بھی بنائی جائیں گی -نیشنل ہائی وے اتھارٹی انڈس ہائی وے این 55 کے سیکشن رمک تا ڈیرہ غازی خان کی جلد تعمیرو مرمت یقینی بنائے -ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ وہوا شہرمیں سٹریٹ لائٹس، فراہمی آب، فلٹریشن پلانٹس اورہینڈ پمپ لگائے گا -لکھنی میں پولیس چیک پوسٹ قائم کی جائے گی-انڈس ہائی وے پر ریسکیو1122 سنٹر قائم کیاجائے گا-وہوا کے پولیس سٹیشن کو ماڈل تھانے کا درجہ دیا جائے گا -چتر وٹہ میں بارڈر ملٹری پولیس پوسٹ اور وہوا میں ریسکیو 1122 سنٹر کی تعمیر جلد یقینی بنائیں گے -وہوا کے سکولوں میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کی جائے گی -وہوا کے بوائز کالج میں ہوسٹل او رگرلز کالج کو بی ایس لیول تک اپ گریڈ کیا جائے گا -کوٹ قیصرانی میں بوائز اور گرلز کیلئے دانش سکول جلد مکمل کریں گے -وہوا کے سکولوں اور کالجز میں ضروری سہولتو ں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور بسیں فراہم کی جائیں گی -کوہ سلیمان میں جیپ ایبل ٹریک بنانے کے لئے بلڈوزر اضافی وقت لگائیں گے-وہوا میں ٹاؤن کمیٹی کی عمارت بھی تعمیر کی جائے گی-وہوا لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سنٹر کو فنکشنل اور متعدد دیہات میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے مکمل کرائے جائیں گے-
منصوبوں کا افتتاح
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں عوامی نمائندگان نے ملاقات کی،جس میں عمومی صورتحال،کورونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی نمائندگان کی تجاویز اورسفارشات کو غور سے سنا اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے منتخب نمائندؤں کی سفارشات اورتجاویز پر عملدر آمد کی یقین دہانی کرائی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامی افسران کو عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی-بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں خصوصی اجلاس کی صدارت کی - پاک ڈبلیوڈی اوراین ایچ اے حکام نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی شاہرات کی تعمیرو مرمت کے پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیش رفت سے آگاہ کیاگیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پاک ڈبلیوڈی اوراین ایچ اے حکام کوڈیرہ غازی خان میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ رمک تا کشمور این 55انڈس ہائی وے کی تعمیر ومرمت کی 6سکیمیں جلد ازجلد مکمل کی جائیں -تونسہ تاٹبی قیصرانی انڈس ہائی وے کی تعمیر و مرمت ترجیحی بنیادوں پرمکمل کی جائے -وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سٹیل برج تک اپروچ روڈ کو بہتر بنایاجائے -انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبے پسماندہ عوام کا حق ہیں،ان کی ترقی کا حق جلد ازجلد لوٹائیں گے۔وزیراعلیٰ نے تونسہ شہر سے گزرنے والی انڈس ہائی وے اور دو طرفہ ڈرین کامنصوبہ بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں حقیقی ترقی کا آغاز ہم نے کیا،بہت کچھ کر کے دکھائیں گے۔عوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شب و روز کوشاں ہیں۔ وزیرمملکت زرتاج گل، مشیر حنیف پتافی،ارکان پنجاب اسمبلی احمد علی دریشک،غلام محی الدین کھوسہ، ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ، جاویداقبال قیصرانی،پارٹی رہنما سردار عبدالقادر کھوسہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن طاہر خورشید، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن، آر پی او اوردیگر افسران بھی موجود تھے -
سردار عثمان بزدار