عثمان بزدار کامیاب وزیر اعلیٰ نمبرون اور جنوبی پنجاب کا فخر ہیں، فیاض الحسن چوہان

عثمان بزدار کامیاب وزیر اعلیٰ نمبرون اور جنوبی پنجاب کا فخر ہیں، فیاض الحسن ...

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار ایک کامیاب وزیر اعلیٰ نمبرون ہیں اور جنوبی پنجاب کا فخر ہیں، سابق وزیر اعلیٰ جو خود کو خادم اعلیٰ کہلواتے تھے دراصل خادم اعلیٰ کی بجائے بزدل اعلیٰ تھے۔گزشتہ روزیہاں ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازیخان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف نے اسمبلی کا اجلاس خود بلوایا اور پھر خود ہی اس میں شرکت نہ کی جس کی میں مذمت کرتا ہوں۔ نام نہاد خادم اعلیٰ کورونا کا بہانہ کر کے نیب کی پیشیوں سے کترا رہے ہیں۔پنجاب کے نمبر ون وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کورونا جیسے حالات میں پنجاب کے 24سے زائد اضلاع میں خود گئے اور کورونا علاج مراکز کا خصوصی دورہ کیااور کورونا مریضوں کی سہولیات کا خود جائزہ لیتے رہے۔وزیر اعلی نے چند ہفتوں میں 72کروڑ روپے کی کورونا لیب تیار کرائی۔ ماضی میں پنجاب کا سارا قومی خزانہ تخت لاہورپرلگتاتھا۔سردار عثمان بزدار کے دور میں یہ قانون سازی کر دی گئی ہے کہ بجٹ کا 35فیصد ہر حال میں جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار نے دو سالو ں میں اربوں روپے کے مفاد عامہ کے منصوبوں پر جنوبی پنجاب میں آغاز کر دیا ہے۔سابقہ دور کے وزرائے اعلیٰ نے این ایف سی ایوارڈ 2018تک سب کچھ اپر پنجاب پر خرچ کیا اور جنوبی پنجاب کو کچھ نہ دیا جو کہ غیر منصفانہ مالیاتی تقسیم تھی۔ این ایف سی ایوارڈ کی صرف اپر پنجاب میں بندربانٹ کر کے جنوبی پنجاب کے عوام سے غداری کی گئی۔

فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -