لاہورہائیکورٹ کے 25ملازمین میں کورونا کی تصدیق،پولیس اورسائلین کاداخلہ بند

  لاہورہائیکورٹ کے 25ملازمین میں کورونا کی تصدیق،پولیس اورسائلین کاداخلہ ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے 25ملازمین کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے،لاہورہائی کورٹ کے 250سے زائد ملازمین کے کرونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں،کورونا کے شکارمزیدمریض سامنے آنے کے بعدلاہورہائی کورٹ میں داخلہ کے ہوالے سے سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں، لاہورہائی کورٹ کی طرف سے جاری ہونے والے سرکلرکے مطابق عدالتی ریکارڈ کے بغیر کسی بھی پولیس اہلکار یا آفیسر کو ہائی کورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،عدالت کی جانب سے طلب کرنے پر پولیس و دیگر محکمہ جات کے افسران و اہلکار متعلقہ لاء آفیسر کے ہمراہ عدالت عالیہ لاہور میں داخل ہو سکیں گے،سائلین کا عدالت عالیہ میں داخلہ مکمل طور پربند ہوگا، صرف عدالت کی جانب سے سمن کردہ افراد ہائی کورٹ میں داخل ہو سکیں گے،لاہور ہائیکورٹ ججوں، سٹاف، وکلاء اور سائلین کو کورونا وباء سے بچانے کے لئے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

کورونا کیس

مزید :

صفحہ اول -