آئی ایم ایف کی مدد سے معاشی نمو اور مالیاتی استحکام کیلئے حکمت عملی تیار کرینگے،خسرو بختیار

آئی ایم ایف کی مدد سے معاشی نمو اور مالیاتی استحکام کیلئے حکمت عملی تیار ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر خسرو ببختیارر سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی پاکستان میں مقیم نمائندہ نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں کرونا وبا کے معیشت پر منفی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہناتھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے آر ایف آئی کے ذریعے 1.38 بلین ڈالر کی توسیع کو سراہتا ہے۔پاکستان آئی ایم ایف کی مدد سے طویل المیعاد معاشی نمو اور مالیاتی استحکام کیلئے حکمت عملی تیار کریگا۔پاکستان کرونا کے باعث معاشی بحران کے نمٹنے کیلئے عالمی برادری سے رابطے میں ہے۔کرونا وبا عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کر لڑنا ہے۔ نمائندہ آئی ایم ایف نے یقین دہانی کرائی کہ آئی ایم ایف پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔ دریں اثنا۔ وفاقی وزیر خسرو بحتیار کی گورنر سٹیٹ بینک سے ورچوئل ملاقات ہوئی جس میں ملکی معاشی اور اقتصادی امور پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم کے وڑن کے مطابق گلوبل ڈیٹ ریلیف کے حوالے سے عالمی برادری سے جاری مشاورت پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ کرونا کے باعث معاشیت پر منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کرنے پر گفتگو ہوئی۔

خسرو بختیار

مزید :

صفحہ اول -