لاہور میں 100 بچے بھی کورونا کا شکار

        لاہور میں 100 بچے بھی کورونا کا شکار

  

لاہور (آن لائن) لاہور میں 100 بچے بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، چلڈرن ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھ کر بچوں کا علاج جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کھلتے ہی بچوں کو باہر آنے اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے لاہور کے مختلف ہسپتال جن میں شیخ زید، جناح ہسپتال اور جناح ہسپتال کے بچہ وارڈ میں روزانہ دس سے پندرہ بچوں میں کرونا کا وائرس دریافت ہو رہا ہے، بچوں کو فوری طور پر چلڈرن ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے، جہاں بچوں کے لئے آئیسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں، بچوں کے لواحقین کو بچوں کے قریب نہ رکھنے کی وجہ سے والدین شدید تکلیف میں مبتلا ہیں اور ابھی تک بچوں کے علاج معالجے کے حوالے سے والدین کو کوئی معلومات بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہے، چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق بچے نارمل حالت میں ہیں اور جلد ہی صحت یاب ہو کر گھر چلے جائیں گے۔

بچے

مزید :

صفحہ اول -