جامعہ اشرفیہ کے شیخ الحدیث علامہ ڈاکٹر خالد محمود انتقال کر گئے

  جامعہ اشرفیہ کے شیخ الحدیث علامہ ڈاکٹر خالد محمود انتقال کر گئے

  

لاہور(پ ر) عالم اسلام کی عظیم علمی شخصیت،جامعہ اشرفیہ لاہو رکے شیخ الحدیث اور اسلامک سینٹر مانچسٹر انگلینڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علامہ خالد محمود جو گزشتہ دنوں مانچسٹر (برطانیہ) میں گرنے سے کولہے کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے مانچسٹر کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ تقریبا 95سال کی عمر میں انتقال کرگئے،علامہ ڈاکٹر خالد محمود سپریم کورٹ کے سابق جسٹس اور عقیدہ ختم نبوت سمیت سینکڑوں کتابوں کے مصنف تھے جبکہ انہوں نے صدر ضیاء الحق مرحوم کے دور میں ساؤتھ افریقہ میں پاکستان کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے قادیانیوں کو عدالتی طور پر وہاں غیر مسلم قرار دلوانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،عالمی اتحاد اہلسنت کے سربراہ مولانا محمد الیاس گھمن جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی، مرکزی جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا میاں محمد اجمل قادری، مولانا سید چراغ الدین شاہ، مولانا احمد علی ثانینے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انتقال

مزید :

صفحہ اول -