نیسلے ملک پیک کی طرف سے 5لاکھ دودھ کے گلاس کا عطیہ

نیسلے ملک پیک کی طرف سے 5لاکھ دودھ کے گلاس کا عطیہ

  

لاہور (پ ر) نیسلے پاکستان COVID-19 کی عالمی وباء سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کیلئے ڈیری انڈسٹری کے پارٹنرز ٹیٹرا پیک پاکستان، بلھے شاہ پیکیجنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، انٹرلوپ لمیٹڈ اینڈ انٹر لوپ ہولڈنگز، شیخ نور الدین اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ٹیکسو پولی انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک سے 5 لاکھ دودھ کے گلاس عطیہ کرے گا۔یہ عطیہ COVID-19 کے عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے نیسلے پاکستان کی غذائی مصنوعات پر مشتمل 100ملین روپے کی قومی امداد کا حصہ ہاس اقدام کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے جیسن اوان سینا، بزنس ایگزیکٹو آفیسر، ڈیری، نیسلے پاکستان نے کہا ”ہم متاثرہ افراد کی امداد اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے غیر سرکاری تنظیموں کو نیسلے ملک پیک فراہم کریں گے۔ نیسلے ملک پیک حکومتی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے ان متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کئے جانے والے راشن کے تھیلوں میں شامل کیاجائے گا۔“ہورہے مونٹیرو، منیجنگ ڈائریکٹر، ٹیٹرا پاک نے کہا ”یہ امداد ٹیٹرا پاک کے خوراک کے تحفظ اور ہر جگہ دستیابی کے وژن کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔“بلھے شاہ پیکیجنگ کے ترجمان نے کہا”بلھے شاہ پیکیجنگ، Packages فاؤنڈیشن کے ذریعے نیسلے کے ساتھ شراکت داری پر مسرت محسوس کررہا ہے اور مستحق افراد میں تقسیم کرنے کیلئے نیسلے ملک پیک کے 250ml کے 5 لاکھ ڈبے تیار کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ہم ایک ساتھ مل کر بہتر کل کیلئے معاشرے میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔“

ان کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مصدق ذوالقرنین، چیئرمین انٹرلوپ لمیٹڈ اینڈ انٹر لوپ ہولڈنگز نے کہا”ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارہ ہونے کی حیثیت سے انٹر لوپ گروپ نے COVID-19 کے عالمی وباء کے دوران مستحق خاندانوں کی مدد کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔“ انہوں نے کہا”نیسلے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کے تحت اویلفیئر ٹرسٹ نے ضرورت مند لوگوں میں 50ہزار لیٹر دودھ عطیہ کیا ہے۔“

مزید :

کامرس -