غریبوں و مزدوروں کے مسائل حل کرینگے،انصر مجید

  غریبوں و مزدوروں کے مسائل حل کرینگے،انصر مجید

  

لاہور(اے پی پی) صوبائی وزیر انصرمجیدخان نے کہاکہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق پیسی نے دوردرازکے علاقہ جات میں مزدوروں کے مسائل فوراًحل کرنے کیلئے بارہ اضلاع میں افسران تعینات کردیئے ہیں، غریب اورنادارمزدوروں کے مسائل اب ان کی دہلیزپرحل کئے جائیں گے۔یہاں جمعرات کے روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اب مزدوروں کومسائل کے حل کی خاطرلاہورنہیں بلکہ اپنے علاقہ کے افسرکے پاس جاناہوگا۔ پیسی نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، اٹک، ننکانہ صاحب، بھکر، نارووال، چنیوٹ، وہاڑی، چکوال، لودھراں، راجن پور، لیہ اورپاکپتن میں افسران تعینات کردئیے ہیں۔

میڈیکل آؤٹ لیٹس کے اندرپیسی آؤٹ لیٹس قائم کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مزدوروں کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کرنااولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مزدورکسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق مزدوروں کوان کی اصل پہچان دلوانے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید :

کامرس -