ٹیوٹا پنجاب نے پاکستان سٹارٹ اپ سمٹ جیت لیا
لاہور(پ ر)ٹیوٹا پنجاب نے پاکستان سٹارٹ اپ سمٹ میں پہلی اور پانچویں پوزیشن حاصل کر لی. ان مقابلوں میں ملک بھر سے ٹاپ یونیورسٹیز نے شرکت کی.ان یونیورسٹیز میں یو ای ٹی، آئی بی اے، لمز، این سی بی اے سمیت دیگر ٹیمیں شامل تھی.ان آن لائن مقابلوں میں طلبہ نے اپنے بنائے ہوئے ماڈلز پیش کئے.پہلے پوزیشن حاصل کرنے والے ٹیوٹا کے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بھکر نے سمارٹ بلائنڈ سٹک کا ماڈل پیش کیا. جس نے پہلی پوزیشن حاصل کی.جیتنے والی ٹیم ٹیچر سجاد حسین اور طالب علموں محمد شازیب قیصر خان، توحید حیدر پر مشتمل تھی.پانچویں نمبر پر آنے والی ٹیوٹا جی سی ٹی لیہ کی ٹیم جو ٹیچر محمد پرویز اور سٹوڈنٹس محمد حسنین محمد ادریس پر مشتمل تھی نے میلنگ روٹر کا ماڈل پریزنٹ کیا. اس موقع پر چیئر پرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کہا کہ یہ آج کا نیا ٹیوٹا ہے ہم اپنے وژن 2023 کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں پہلے ٹیوٹا کو کم لوگ جانتے تھے آج ہمارے طلبہ پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹیز سے مقابلہ کر کے پہلے اور پانچویں نمبر پر آئیں ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ طلبہ اور اساتذہ ہمارا سرمایہ ہیں اور ہمارے دوسرے طلبہ اور اساتذہ کے لیے رول ماڈل ہیں. انہوں نے جیتنے والے طلبہ کے لیے وظائف اور اساتذہ کو بونسز دینے کی ہدایت بھی کی. چیئرپرسن ٹیوٹانے سی ای او Edtechworx اور لمز کی پروفیسر ڈاکٹر فرح سمیت سمٹ کے منتظمین اور ٹیموں کے میٹورز کو اس زبردست ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی.۔
انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا اب نیا ٹیوٹا ہے اور اس کے طلبہ ٹیکنیکل اور ووکیشنل تربیت سے متعلق ہر پلیٹ فارم ٹیوٹا کا نام اجاگر کرتے ہوئے نظر آئیں گے.علی سلمان صدیق نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات ٹیوٹا کے وژن 2023 کے اینٹرپنیورشپ پروگرام کا حصہ ہیں جن کا دائرہ کار پنجاب بھر میں ٹیوٹا اداروں تک پھیلا دیا گیا ہے.