56ارب روپے زرعی پیکج سنگ میل ثابت ہو گا: وزیر زراعت پنجاب

56ارب روپے زرعی پیکج سنگ میل ثابت ہو گا: وزیر زراعت پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)وفاقی حکومت کے 56ارب روپے سے زائدکا زرعی پیکج زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا یہ بات وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے کورونا وائرس کی وباء کے باوجود کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے ایک مثالی پیکج دیا ہے جس کے تحت کسانوں کو کھادوں پرسبسڈی،زرعی قرضوں پر شرحِ سود میں کمی لانے کے ساتھ کپاس کے بیج اور سفید مکھی کے خاتمہ کیلئے کیڑے مار ادویات و کھادوں کی خریداری اور مقامی طور پر تیار ہونے ٹریکٹروں پر سیلز ٹیکس پر بھی سبسڈی دی جائے گی۔اس زرعی پیکج کے تحت کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے کھادوں کی خریداری پر 37 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے جس سے ڈی اے پی اور فاسفیٹ کھادوں کی فی بوری پر925 روپے جبکہ یوریا اور نائٹروجن کھادوں پر فی بوری243 روپے فی بوری پرسبسڈی دی جائے گی۔ اس زرعی پیکچ سے صوبہ میں کھادوں کے متوازن استعمال اور فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے بتایا کہ اس پیکج کے تحت کاٹن سیڈ اور سفید مکھی کے خاتمہ کیلئے بالترتیب6 اور25 ارب روپے کی خطیر رقم بھی مختص کی گئی ہے جس سے کپاس کے کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو گا۔وزیر زراعت پنجاب نے وفاقی حکومت کے اس زرعی پیکج کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ زرعی پیکج کو کسان تنظیموں اور کاشتکاروں نے زرعی ترقی کیلئے نہایت اہم قرار دیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اس زرعی پیکج کی منظوری دے کر کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے ایک بروقت قدم اٹھایا ہے جس سے اب کاشتکاربروقت زرعی مداخل خرید پائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں زرعی ترقی سرِ فہرست ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے تاکہ ہماری فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو سکے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

مزدوروں کے مسائل ان کی دہلیز پرحل کرنا اولین ترجیح ہے، وزیرمحنت انصر مجید خان

مزید :

کامرس -