کپاس کی کاشت کا ہدف 31 مئی تک حاصل ہو گا، صوبائی سیکرٹری زراعت

        کپاس کی کاشت کا ہدف 31 مئی تک حاصل ہو گا، صوبائی سیکرٹری زراعت

  

راولپنڈی (اے پی پی) سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں کپاس کی کاشت کا 50 فیصد عمل مکمل ہوچکا ہے اور اگر موسم سازگار رہا تو بقیہ 50فیصد بوائی کا ہدف 31 مئی تک با آسانی حاصل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کے بیج کا اگاؤ اور فی ایکڑ پودوں کی تعداد تاحال تسلی بخش ہے۔کاشتکار محکمہ زراعت کے فیلڈ عملہ سے بھرپور تعاون کررہے ہیں۔ کاشتکاروں میں لٹریچر کی کاپیاں تقسیم اور برجیوں پر کپاس کی کاشت بارے پیغامات لکھائے جاچکے ہیں۔ مارکیٹ میں معیاری کھادوں اور بیجوں کی دستیابی کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

ریں اثناء زرعی ترجمان نوید عصمت کاہلوں نے اے پی پی سے بات چیت میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبائی صورت حال کے پیش نظر کاشتکاروں کے اجتماعات کا انعقاد ناممکن ہوچکا ہے لہٰذا اب پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے بھرپور تعاون سے کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی فراہمی کے سلسلہ میں موثر مہم چلائی جارہی ہے۔ اس قومی فریضہ کی ادائیگی کیلئے میڈیا نہایت مثبت کردار ادا کررہا ہے اور کاشتکاروں تک معلومات کی فراہمی نہایت موثر انداز میں پہنچانے کیلئے کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

مزید :

کامرس -