9ماہ میں فٹ ویئر کی برآمدات 15فیصد بڑھ گئیں

  9ماہ میں فٹ ویئر کی برآمدات 15فیصد بڑھ گئیں

  

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران فٹ ویئر کی برآمدات میں 15.18فیصد اضافہ ہو گیا ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی مارچ 20۔2019 کے دوران فٹ ویئر کی برآمدات 104.351ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران90.069 ملین ڈالر مالیت کے فٹ ویئر برآمد کیے گے۔مزکورہ عرصے کے دوران لیدر فٹ ویئر کی برآمدات 11.29فیصد کے ساتھ 88.232ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران 79.282ملین ڈالر رہی مارچ 2020کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 25.22 فیصد اضافے کے ساتھ 1.971ملین ڈالر رہی اعدادو شمار کے مطابق جولائی۔اپریل 2019-20کے دوران تجارتی خسارہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 26فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -