کورونا،جے ایس بنک،مہوش ایند جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن اور شراکت داروں کا عطیہ

کورونا،جے ایس بنک،مہوش ایند جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن اور شراکت داروں کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں قومی صحت کے نظاموں کو مضبوط بنانے کی بڑھتی ہوئی ضرورت پر غور کرتے ہوئے جے ایس بینک، مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن اور شراکت داروں نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کو 10 ملین روپے سے زائد عطیہ کیا ہے۔ یہ تعاون پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ (پی پی ای) کٹس، ٹیسٹنگ اور لیب آلات اور COVID-19 کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے دیگر ضروری اشیاء کی خریداری میں ایس آئی یو ٹی کی مدد کرے گا۔ چیک جے ایس بینک لمیٹڈ کے ڈپٹی سی ای او کامران جعفر نے ایس آئی یو ٹی کے ڈاکٹر ظفر حسین اور دیگر ٹیم ممبران کے حوالے کیا۔ کامران جعفر نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر عوام کے لئے صحت کی دیکھ بھال کے معیارات طے کئے ہیں۔ بحیثیت ایک ادارہ اور پاکستانی ہم ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی اور ان کی ٹیم کی قوم کے لئے خدمات پر جتنا شکریہ ادا کریں کم ہیں۔ ڈاکٹر ظفر نے کہا کہ جے ایس بینک اور جے ایس گروپ طویل عرصہ سے ایس آئی یو ٹی کے ایک بڑا خیر خواہ رہا ہے۔ ایسے ذمہ دار کارپوریٹس اور افراد کی بدولت ہم پاکستان میں سب سے بڑا گردوں کے امراض کا مرکز قائم کرنے کے قابل ہوئے جہاں ہم روزانہ کی بنیاد پر 1200 ڈائیلائسز کر رہے ہیں۔ یہ عطیہ 110 ملین روپے فنڈ کے تحت دیا گیا جو جے ایس بینک نے پاکستان میں کورونا وائرس (COVID-19) کے اثرات کو ختم کرنے کے لئے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر قائم کیا ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی جانب اپنے کردار کیلئے پرعزم بینک کو امید ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔

مزید :

کامرس -