نیسلے کی طرف سے 5لاکھ دودھ کے گلاس کا عطیہ
کراچی (پ ر) نیسلے پاکستان COVID-19 کی عالمی وباء سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کیلئے ڈیری انڈسٹری کے پارٹنرز ٹیٹرا پیک پاکستان، بلھے شاہ پیکیجنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، انٹرلوپ لمیٹڈ اینڈ انٹر لوپ ہولڈنگز، شیخ نور الدین اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ٹیکسو پولی انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک سے 5 لاکھ دودھ کے گلاس عطیہ کرے گا۔اس اقدام کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے جیسن اوان سینا، بزنس ایگزیکٹو آفیسر، ڈیری، نیسلے پاکستان نے کہا ”ہم متاثرہ افراد کی امداد اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے غیر سرکاری تنظیموں کو نیسلے ملک پیک فراہم کریں گے۔ نیسلے ملک پیک حکومتی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے ان متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کئے جانے والے راشن کے تھیلوں میں شامل کیاجائے گا۔“