فیصل آباد،ٹریفک جام،سرکاری مشنری نے ازخود ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

  فیصل آباد،ٹریفک جام،سرکاری مشنری نے ازخود ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

  

فیصل آباد (کرائم رپورٹر)حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران ناقص حکمت عملی کے باعث شہر بھر کے کاروباری مراکز بیرون گھنٹہ گھر و آٹھ بازار، جھال چوک تا سلیمی چوک، رضا آباد، نور پور، سوساں روڈ، ڈی گراؤنڈ، غلام محمد آباد، جناح کالونی، ملت روڈ، جلوی مارکیٹ، جھنگ روڈ، منڈی کوارٹر سمیت سپر مارکیٹس، شاپنگ سنٹرز، گراسری سٹورز کے قریب بھاری پولیس نفری کی تعیناتی کے باوجود کورونا ایس اوپیز کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے ناقص انتظامات اور زمینی حقائق کے بجائے روٹین میں چوکوں میں روکاوٹیں کھڑی کرنے سے ٹریفک جام سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔جن میں سوساں روڈ‘ کشمیر پل انڈر پاس جھال، سلیمی چوک، کچہری بازار، جناح کالونی، چناب چوک، نور پور ملت روڈ، ڈی گراؤنڈ کوہ نور چوک میں بار بار بدترین ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ کم وقت، عید شاپنگ کے باعث شاپنگ سنٹرز و گراسری سٹورز پر عوامی رش ہے۔ جنہیں بحال کرنے کے بجائے روکاوٹیں کھڑی کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی میں سرکاری معاونت مہیا کی جارہی ہے۔

ٹریفک جام

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -