عنقریب پوری دنیا کرونا کی موجودگی میں کھل جائیگی، شبیر انصاری

      عنقریب پوری دنیا کرونا کی موجودگی میں کھل جائیگی، شبیر انصاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے کہا ہے کہ عنقریب پوری دنیا کرونا کی موجودگی میں کھل جائیگی، کرونا کو تسلیم کر کے اور احتیاط برط کر جینا سیکھنا ہو گا، وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے، پاکستان میں کرونا سے نمٹنے کے لیئے کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے اور نہ ہی کوئی حکومت کی جانب سے لیے جانے والے فیصلے نظر آرہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی مسلم لیگ ن ہاؤس کراچی سے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر حسن انصاری کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال مزید تباہ ہو گئی ہے، لوگ بھوک اور بیروزگاری کیوجہ سے خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں، حکومتی وزراء کو عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، وفاقی وزراء کوموجود صورتحال میں بھی سیاسی مخالفین پر تنقید کرنے کے بجائے کوئی کام نہیں، لاک ڈاؤن سے غریبوں اور دیہاڑی دار وں کے مسائل میں اضافہ ہوا، انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا ملک کرونا کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور ہمیں اپنے فرنٹ کے سپاہیوں ڈاکٹرز،پیر ا میڈیکل اسٹاف، اور تمام لوگوں کو خصوصی ریلیف دینا چاہئے، حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے کرونا وائرس سے اموات ہوئیں اور اگر ابھی بھی حکومت نے کوئی سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو عوام کے لئے مسائل بڑھ سکتے ہیں، کرونا پوری قوم کا مسئلہ ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیئے حکومت کو تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرنا ہوگی تا کہ ملکر کوئی لائحہ عمل بنایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت مزید مشکل ہوسکتا ہے اور اگر حکومت نے اس ہی لاپرواہی اور غیر سنجیدہ رویہ رکھا تو نتائج نہایت بھیانک ہو سکتے ہیں، عالمی ادارے کی رپورٹ کی مطابق حکومت پاکستان کرونا کے خلاف اقدامات کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، حکومت کی کارکردگی کو ظاہر کرنے کے لئے وہ رپورٹ ہی کافی ہے، تحریک انصاف کی حکومت سے لوگ تنگ آگئے ہیں، کرونا وائرس سے قبل بھی وفاقی حکومت کی کارکردگی کوئی تسلی بخش یا عوام دوست نہیں رہی ہے، کرونا وائرس نے تو مکمل طور پر ان کی نا اہلی کو بے نقاب کردیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ قوم جانتی ہے کہ اس ملک کو صرف مسلم لیگ ن کی تجربہ کار قیادت ہی بحرانوں اور مشکلات سے نکا ل سکتی ہے اور میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -