غریبوں کیلئے ملک بھر میں پیس سپرا سٹورز کھولے جائیں گئے: زارا ناز

غریبوں کیلئے ملک بھر میں پیس سپرا سٹورز کھولے جائیں گئے: زارا ناز

  

کراچی(پ ر)غریبوں کے لیے ملک گھر میں پیس سپر اسٹورز کھولے جائیں گے، یہ بات پیس سوشل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کی صدر زارا ناز نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر فاؤنڈرز چوہدری محمد شفیق، سینئر نائب صدر مبشر میر، خاور سعید پیرزادہ، سید شاہد علی ہاشمی، عمران احمد صدیقی، سید منور علی، سید عالم حسین اور ڈاکٹر محسن بھی موجود تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زارا ناز نے کہا کہ اسٹورز میں معذوروں، یتیموں، بیواؤں اور کم آمدنی والے افراد کو سستا راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے افراد جو مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں یا جن کی محدود آمدنی ہے، ان افراد کو پیس فوڈ کارڈ جاری کیے جائیں گے اور غریب بستیوں میں سپر اسٹورز سے انہیں کھانے پینے کی سو سے زائد اشیاء انتہائی کم قیمت میں فروخت کی جائیں گی تاکہ غریب افراد بھی اپنے گھروں کا چولہا جلا کر پیٹ بھر کر اپنے بچوں کو کھانا کھلاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کورنا وائرس کے دور میں غریب غریب تر ہوگیا ہے اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جبکہ سفید پوش افراد بھی مہنگائی کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء سے محروم ہوگئے ہیں۔ زارا ناز نے کہا کہ پیس آرگنائزیشن کے تحت بہت جلد کراچی سمیت چاروں صوبوں میں پیس سوشل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کی مفت ممبرشپ جاری کی جائے گی اور ہزاروں افراد کو ملازمتیں بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرپشن سے پاک ایسا نظام فراہم کرنا چاہتے ہیں جس میں غریب دو وقت کی روٹی پیٹ بھر کے کھا سکے اور اس کے تن پر اچھا کپڑا بھی ہو۔ زارا ناز نے کہا کہ ناانصافی اور قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے غریبوں کا استحصال ہورہا ہے اور ان کا حق مارا جارہا ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -