بچے کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر ایم ایس سول ہسپتال‘ چلڈرن کمپلیکس ملتان سے رپورٹ طلب

بچے کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر ایم ایس سول ہسپتال‘ چلڈرن کمپلیکس ...

  

ملتان (خصو صی رپورٹر  )ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بچے کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر ایم ایس سول ہسپتال (بقیہ نمبر28صفحہ7پر)

چلڈرن کمپلیکس ملتان سے 18 مئی کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ فاضل عدالت میں تحصیل دنیا پور ضلع لودھراں کے محمد رمضان نے حبس بے جا کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے بیٹے اذان عرف عبدالرحمن کو اسکی والدہ چیک اپ کے لیے چلڈرن ہسپتال لے گئی وہاں شاہینہ نامی خاتون نے دھوکا دہی سے بیٹا کو اغواء کرلیا اور اپنا بچہ وہیں چھوڑ گئی جسے انہوں نے پولیس تھانہ چہلیک کے حوالے کیا تو الٹا پولیس نے انکے خلاف 4 مارچ کو اغواء کا مقدمہ درج کرکے اسکی بیوی کو ویمن جیل بھجوا دیا تھا لیکن ان کا بچہ ابھی تک بازیاب نہیں ہوا جو شاہینہ اور اسکے شوہر الطاف حسین کی تحویل میں جسے بازیاب کرایا جانا بہت ضروری ہے اس لیے بیٹے کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -