نشتر ہسپتال میں کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت‘ تعداد 52ہوگئی

  نشتر ہسپتال میں کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت‘ تعداد 52ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ۔خصوصی)نشتر ہسپتال میں کورونا میں مبتلا شخص نے دم توڑ دیا،نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی,کورونا آئی سو لیشن کے چھ وارڈز میں کورونا میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 44ہو گئی، تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں کورونا میں مبتلا زیر علاج ملتان کے رہائشی 79 سالہ (بقیہ نمبر30صفحہ7پر)

طالب حسین نے گزشتہ روز دم توڑ دیا اس طرح یکم اپریل سے اب تک نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی ہے جبکہ نشتر ہسپتال کے چھ آئی سو لیشن وارڈز میں اس وقت کورونا میں مبتلا 44 مریض زیر علاج ہیں جبکہ کورونا کے شبہ میں 15مریض زیر علاج ہیں,جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق اب تک کورونا میں مبتلا 56 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس جا چکے ہیں
ہلاکت