وکلاء کی اسنادتصدیق کرانیکا حکم‘ جعلسازوں کیخلاف ایکشن کی تیاریاں

  وکلاء کی اسنادتصدیق کرانیکا حکم‘ جعلسازوں کیخلاف ایکشن کی تیاریاں

  

ملتان (خصو صی رپورٹر)چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل محمد عاصم چیمہ نے صوبہ بھر سمیت جنوبی پنجاب کے وکلاء کی اسناد و ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے جاری عمل کو تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ ازخود نوٹس کیس 22/2018 کی روشنی میں وکلاء کی تعلیمی اسناد کے تصدیقی عمل کو جلد(بقیہ نمبر31صفحہ7پر)

مکمل کیا جائے۔ بیرون ممالک سے وکالت کی ڈگری حاصل کرنے والے وکلا اصل تعلیمی اسناد کے ساتھ پنجاب بار کونسل میں حاضر ہوں جبکہ پنجاب بار کونسل فارن ڈگری ہولڈر وکلاء کو تصدیقی عمل مکمل کرنے کے لیے جلد نوٹسز جاری کرے گی۔ چئیرمن اینٹی کرپشن نے یہ بھی کہا کہ جعلی ڈگری رکھنے والے وکلاء کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ایکشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -