رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع‘ احتیاطی تدابیر کے مطابق اعتکاف بیٹھنے کی اجازت

  رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع‘ احتیاطی تدابیر کے مطابق اعتکاف بیٹھنے ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)رمضان المبارک کے تیسرے عشرے ”جہنم سے آزادی“ کا آغاز ہو گیا، اہل اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ ماہ صیام کا تیسرا جمعہ بھی آج عقیدت(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

و احترام سے منایا جائے گا۔ مساجد انتظامیہ کی جانب سے معتکفین کو حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کا پابند بنایا گیا ہے،اس سلسلہ میں فاصلے پر اعتکاف میں بیٹھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ معتکفین عیدالفطر کا چاند نظرآنے تک اعتکاف میں رہیں گے۔ علاوہ ازیں اوقاف کے زیر انتظام مساجد میں ایس اوپیز پر عمل کو لازمی قرار دیا گیا ہے، تاہم حساس مزارات کی مساجد پر مساجد عملہ اور دیگر کو اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔ دریں اثناء کورونا وائرس کے پیش نظر رواں سال سرکاری و انفرادی سطح پر اجتماعی اعتکاف کا اہتمام نہیں کیا جائے گی۔

اجازت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -