حکومت کا احساس پروگرام مکمل طور پر فلاپ ایم پی اے چودھری محمد افضل ایڈووکیٹ

  حکومت کا احساس پروگرام مکمل طور پر فلاپ ایم پی اے چودھری محمد افضل ایڈووکیٹ

  

حاصل پور (نمائندہ پاکستان) ن لیگی ایم پی اے چوہدری محمد افضل گل ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے حکومتی نمائندے خواب خوگوش کے مزے لے رہی ہے اگر مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

تو غریب عوام سڑکوں پر نکل آئے گی انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں غریبوں کو ریلیف دیا گیا جس سے عوام کا اعتماد ابھی بھی ن لیگ کے دور حکومت پر قائم ہے مزید انہوں نے کہا کہ حکومت کا احساس پروگرام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اس سے کسی غریب کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ صاحب حیثیت لوگوں نے خوب فائدہ اٹھایا پاکستان کی عوام تبدیلی کے اس دور میں بھی پریشان ہے حکومت کو چاہیئے عوام الناس کا دل و جان سے خیال کریں اور کوئی لائحہ عمل تیار کریں جس سے غریبوں کو ریلیف ملے۔

ایڈووکیٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -