شادن لُنڈ: پی ایم اے افسر مستحقین کیلئے آنیوالا راشن لیکر غائب

شادن لُنڈ: پی ایم اے افسر مستحقین کیلئے آنیوالا راشن لیکر غائب

  

شادن لُنڈ (نمائندہ پاکستان) مستحقین کے لیے آنے والا راشن پی ایم پی افسران لے کر گئے تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے ٹرائیبل ایریا کے علاقہ زندہ پیر کے متاثرین کے لیے راشن جن میں گھی،چینی(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

،آٹا،چاول،صابن اور دالیں وغیرہ شامل تھی بھیجا گیا مگرافسروں نے زندہ پیر کی بجائے سیمنٹ فیکٹری تھانہ میں تقسیم کرنا شروع کردیا جہاں متاثرین کو تمام سامان دے کر فوٹو بنایا جاتا رہا اور بعد میں 10کلو آٹا تھیلا،گھی کا ڈبہ اور 2چکی صابن واپس لے لیا گیا جبکہ چند کلو سامان متاثرین کو دے کرٹرخا دیا گیا باقی سامان BMPکے افسران خود ہضم کر گئے عوامی وسماجی حلقوں نے غیر جانبدارانہ انکوائری کراکے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -